The news is by your side.

Advertisement

کراچی سے منشیات فروش باپ بیٹا گرفتار

کراچی : سندھ پولیس نے بین الصوبائی منشیات گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش باپ بیٹا کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے قائد آباد میں سندھ پولیس کی جانب سے منشیات فروشی و اسمگلنگ میں ملوث بین الصوابائی گروہ کے خلاف خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران پولیس نے دو ملزمان کو پکڑلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا گروہ منشیات کی سپلائی میں ملوث ہے، ملزمان سے آدھا کلو ہیروئن، دو کلو فائن کوالٹی چرس اور آئس برآمد ہوئی ہے اور ملزمان سے برآمد منشیات کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔

پولیس نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ملزمان حبیب الرحمان، فضل خالق متعدد مقدمات میں بھی مطلوب تھے۔

خیال رہے کہ دو نومبر کو کراچی پولیس نے سپرہائی وے پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جہانگیر نامی ملزم اور ملزمہ بی بی حوا کو حراست میں لیا تھا، گرفتار ملزمان سگے ماں بیٹے ہیں۔

سپرہائی وے پر پولیس کی کارروائی، منشیات فروش ماں بیٹا گرفتار

دونوں ماں بیٹے کے پاس سے پولیس نے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرکے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں