The news is by your side.

کالجز اور یونیورسٹیوں میں منشیات سپلائی کرنے والا گروہ گرفتار

لاہور : محکمہ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول پنجاب نے کالجز اور جامعات میں منشیات سپلائی کرنے والا گروہ پکڑ لیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی جامعات اور کالجز میں طلبہ و طالبات کو طویل عرصے سے منشیات سپلائی کا کام جاری تھا جس کے باعث کئی نوجوانوں کی زندگیاں برباد ہوچکی ہیں۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے مسلسل کارروائیاں جاری تھی تاہم منشیات سپلائی کرنے والا ہر بار نظر بچاکر نکل جاتا ہے۔

محکمہ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے کالجز اور یونیورسٹی میں منشیات سپلائی کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسائز ٹیم نے منشیات فروش علی رضا اور اسلم مسیح کو گرفتار کیا ہے، دونوں ملزمان پر پہلے بھی کئی مقدمات درج ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام نے باٹاپور کے علاقے میں بھی کارروائی کرکے منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں