آلو کے اندر منشیات چھپا کر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ بیرون ملک جانے والے کنٹینر سے بھاری مقدار میں نشہ آور آئس بر آمد کر لی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس پورٹ کنٹرول یونٹ کی کراچی گیٹ وے ٹرمینل پر کارروائی کرتے ہوئے راس الخور قطر جانے والے آلو پر مشتمل ایک کنٹینر کو خفیہ اطلاع پر روکا گیا۔
کارگو کنٹینر کی تلاشی کے نتیجے میں بھاری مقدار میں میتھفٹامائن آئس برآمد ہوئی۔
- Advertisement -
برآمد ہونے والی نشہ آور ادویات کو مہارت کے ساتھ آلو میں چھپایا گیا تھا۔ کارگو کنٹینر دیپالپور، پنجاب کے ایک گودام سے لوڈ کروایا گیا تھا۔
حکام نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ ذمہ داران کا تعین کر کے انہیں سزا دی جا سکے۔