اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

ٹرانسپورٹ کی آڑ میں منشیات اسمگلنگ کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد پولیس نے بین الصوبائی منشیات اسمگلر گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان نے دوران حراست اہم انکشافات کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل تھانہ کلفٹن نے بین الصوبائی منشیات اسمگلر گروہ کے خلاف سکندر آباد شیریں جناح کالونی میں آپریشن کیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ نے آپریشن کی تفصیلات میڈیا سے شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کارروائی میں دو انتہائی مطلوب منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 72 کلو منشیات کے 62 پیکٹ برآمد کئے گئے۔

- Advertisement -

زبیرنذیر شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان محسن اور سیف اللہ کا تعلق ٹرانسپورٹر گروپ سے ہے جو ٹرانسپورٹ کی آڑ میں ملک کے دیگر شہروں میں منشیات اسمگلنگ کرتے تھے۔

ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ ملزمان نے دوران حراست بین الصوبائی منشیات اسمگلر گروہ کے دیگر ارکان کے نام ظاہر کئے ہیں، جن میں عبداللہ نامی ملزم بھی شامل ہے جو کہ مبینہ طور پر اس گروہ کا سرغنہ بتایا گیا ہے، ملزم کی تلاش کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

دوسری جانب ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے گلشن معمار میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کی گئی، کارروائی میں انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے 4 کارندے گرفتار کیے گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان 400 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان نے سنہ 2016 سے وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے، ملزمان دودھ کی رقم لے جانے والے ٹھیکیداروں کو لوٹتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: 400 سے زائد ڈکیتیوں میں ملوث ملزمان گرفتار

ملزمان نے نیو کراچی، گلشن معمار اور سپر ہائی وے پر وارداتیں کیں، ملزمان نت دیگر علاقوں میں ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائمز کا بھی اعتراف کیا جبکہ انہوں نے ایک سیلز مین کی 50 سے زائد گاڑیاں بھی لوٹیں۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، عوام ایسے عناصر سے متعلق فوری اطلاع دیں، اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں