منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

نمل، اردو، قائد اعظم یونیورسٹی کے گرد و نواح میں منشیات کے خلاف کی گئی کارروائیوں کی رپورٹ سامنے آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (27 ستمبر 2025): اسلام آباد میں قائم نمل، اردو، اور قائد اعظم یونیورسٹیوں کے گرد و نواح میں منشیات کے خلاف کی گئی کارروائیوں کی رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے خاتمے سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، یکم جنوری سے 31 اگست 2025 تک منشیات کے خلاف وفاقی پولیس کے اقدامات کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی۔

جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے پولیس سے رواں سال کی تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی، عدالتی حکم پر ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ کی جمع کردہ رپورٹ میں کئی انکشافات کیے گئے ہیں۔

وزیر اعظم کی امریکی صدر سے 2 دن کے اندر 3 ملاقاتیں ہوئیں، ساجد تارڑ

رپورٹ کے مطابق وفاقی تعلیمی اداروں کے گرد و نواح سے 22 منشیات فروش گرفتار کر کے 22 مقدمات درج کیے گئے ہیں، یونیورسٹیوں کے قرب و جوار سے 18 کلو چرس، 3 کلو ہیروئن اور ساڑھے تین کلو گرام آئیس بھی برآمد ہوئی، جن تعلیمی اداروں کے گرد و نواح کارروائیاں کی گئیں، ان میں نمل یونیورسٹی، اردو یونیورسٹی، اور قائد اعظم یونیورسٹی شامل ہیں۔

دیگر تعلیمی اداروں میں ماڈل کالج نیو بلیو ایریا، پاک ترک اسکول یونیورسٹی، ماڈل کالج جی سیون اور ایچ ایٹ بھی شامل ہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں منشیات کے 1314 مقدمات میں 1408 ملزمان گرفتار کیے گئے، ملزمان سے 261 کلو چرس، 484 کلو ہیروئن، ساڑھے 6 کلو افیون، 94 کلو گرام آئس اور 0.05 گرام کوکین برآمد ہوئی۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں