ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

ویڈ فروخت کا الزام ثابت، نعمان خالق اور شاہد علی کو عدالت نے سزا سنا دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (20 جون 2026): انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالت نے ویڈ فروخت کرنے کا الزام ثابت ہونے پر دو ملزمان نعمان خالق اور شاہد علی کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

خصوصی عدالت کے جج کامران عطا سومرو نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم نعمان خالق کو 25 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا، جب کہ ملزم شاہد علی کو 23 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

عدالت نے حکم دیا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں دونوں مجرمان کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔

فیصلے میں عدالت نے شریک ملزمان آصف اور راحت کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے مقدمے سے بری کر دیا، جب کہ برآمد شدہ رقم ضبط کرنے اور موٹر سائیکل کی ملکیت کی تصدیق کے بعد واپس کرنے کا بھی حکم دیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد لیوی سے متعلق اہم فیصلہ

استغاثہ کے مطابق ملزمان کو سال 2023 میں قائد آباد سے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے خصوصی آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ گرفتار ملزمان بدنام زمانہ منشیات فروش علی بلوچ کے سرگرم کارندے تھے۔

اہم ترین

فاروق سمیع
فاروق سمیع
تحقیقاتی صحافت پریقین رکھنے والے فاروق سمیع اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں، دہشت گردی، سیاست اورعدالتوں سے منسلک خبروں پر کڑی نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں