site
stats
فوڈ

مزیدار ڈرم اسٹک گھر میں تیار کریں

ماہ رمضان کا اختتام ہے اور آج جمعۃالوداع بھی ہے۔ آج گھر والوں کو افطار میں کچھ منفرد بنا کر کھلائیں۔

:چکن ڈرم اسٹک بنانے کی ترکیب

:اجزا

ٹماٹو کیچپ: 4 کھانے کے چمچ

شہد: 2 کھانے کے چمچ

وورچیسٹر ساس: کھانے کے چمچ

لہسن: دو جوئے پسے ہوئے

چکن ڈرم اسٹک: 8 عدد

نمک: حسب ذائقہ

:ترکیب

سوائے چکن کے تمام اشیا ایک برتن میں ڈال کر مکس کرلیں۔

ڈرم اسٹک کو زیادہ گوشت والے حصہ سے نچلی طرف چھری سے کاٹیں اور اس میں ساس اور تمام مکس اجزا ڈال دیں۔

اب اسے فریج میں رکھ دیں۔

اوون گرم کریں اور اس کا درجہ حرارت تقریباً 200 ڈگری رکھیں۔

اب چکن کو ایلومینیم فوائل سے ڈھانپ کر اسے اوون میں 15 منٹ تک پکائیں اور چکن کو الٹ کر مزید 30 منٹ تک پکائیں۔

مزیدار ڈرم اسٹک تیار ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top