تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

نشے میں دھت ڈرائیور نے گاڑی اسکول میں گھسادی، دل خراش مناظر

ریوڈی جینرو: نشے میں دھت ڈرائیور نے گاڑی اسکول میں گھسادی، دل خراش واقعے کی ویڈیو نے دل دہلادئیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ برازیل کے شہر ماتو گروسو ڈو سل میں پیش آیا، جہاں نشے میں مست شخص نے پہلے پہل بے قابو گاڑی سے فوڈ ڈلیوری بوائے کو ٹکرماری۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بعد ازاں وہ ڈرائیونگ اسکول میں جاگھسی، واقعے کا دلخراش منظر یہ تھا کہ بے قابو کار نے اسکول میں موجود پانچ سالہ بچی کو بھی روند ڈالا تاہم خوش قسمتی سے وہ معمولی زخمی ہوئی۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کئی سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہوچکی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے ڈرامائی انداز میں نشے میں چور شخص نے موٹر سائیکل سوار فوڈ رائیڈر ٹکر ماری بعد ازاں کار دیوانہ وار اسکول کی درودیوار کو توڑی ہوئی اندرجا گھسی۔

یہ بھی پڑھیں: خوفناک ٹریفک حادثہ، گاڑی گہری کھائی میں جاگری

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی ایک گملے کے ساتھ کھیل میں مگن تھی کہ اسی اثنا میں تیزرفتار کار نے اسے زرودار ٹکر ماری، جس کے باعث وہ دور جاگری ، فوری طور پر موقع پر موجود شخص نے بچی کو گود میں لیکر اسے دلاسہ دیا تاہم خوش قسمتی سے بچی معمولی زخمی ہوئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق اس واقعے میں بچی سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے، تاہم فوڈ رائیڈر شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

برازیل کے ایمرجنسی سروسز نے میڈیا کو بتایا کہ کار سوار شخص نشے کی حالت میں تھا اور گاڑی چلاتے ہوئے سوگیا تھا، واقعے کے بعد کار سوار شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -