تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

دبئی: شراب کے نشے میں پولیس آفیسر پر تشدد کرنے کے جرم میں پاکستانی کو جیل

ابو ظہبی : متحدہ عرب امارات کی عدالت نے غیر قانونی طور پر شراب پینے اور نشے کی حالت میں پولیس آفیسر پر تشدد کرنے کے جرم میں پاکستانی شہری کو 3 ماہ قید اور 1 ہزار درہم جرمانہ کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عدالت نے شراب ہی کر پولیس آفیسر پر تشدد کرنے کے جرم میں 36 سالہ پاکستانی شہری کو 3 مہینے کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دبئی کے پبلک پراسیکیوشن کی دستاویزات کے مطابق 36 سالہ پاکستانی شہری دبئی میں رئیل اسٹیٹ کا کام کرتا ہے.

عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص غیر قانونی طور پر شراب پی رہا، جسے پولیس آفیسر نے روکا تو ملزم نے مزاحمت کی اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہری نے عدالت میں ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار پر تشدد کرنے اور غیر قانونی طور پر شراب نوشی کرنے کے الزامات سے انکار کردیا، لیکن عدالت نے اسے مجرم قرار دیتے ہوئے 3 ماہ سزا اور 1 ہزار درہم جرمانہ ادا کرنے کے بعد ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق شراب پی کر پولیس آفیسر پر تشدد کرنے کا مقدمہ دبئی کے علاقے ال راشدہ پولیس اسٹیشن میں درج ہوا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -