بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

شرابی شخص کی شیر سے مصافحے کی کوشش

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: آپ نے شراب کے نشے میں مختلف افراد کو عجیب و غریب حرکات کرتے تو ضرور دیکھا ہوگا، لیکن ایسا شخص کبھی نہیں دیکھا ہوگا جو نشے میں اس قدر دھت ہو کہ جان ہتھیلی پر رکھ کر شیر کے پنجرے میں اس سے مصافحہ کرنے کے لیے پہنچ جائے۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست حیدر آباد میں پیش آیا جہاں ایک شرابی نشے میں چڑیا گھر کی دیوار پر چڑھ کر شیر کے پنجرے میں کود گیا۔

وہاں موجود افراد کا کہنا ہے کہ اس دوران وہ شخص با آواز بلند شیر سے ایک دوستانہ مصافحہ کرنے کی خواہش کا اظہار کر رہا تھا۔

تاہم اس دوران چڑیا گھر انتظامیہ کی بروقت کارروائی اور حاضر دماغی نے اس شخص کی جان بچالی اور اسے بحفاظت شیر کے پنجرے سے باہر نکال لیا گیا۔

بعد ازاں اس شخص کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں