امریکی ریاست نیو یارک کے علاقے لانگ آئی لینڈ میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہوا، جب نشے میں دھت خاتون نے رانگ سائیڈ ڈرائیونگ کے باعث اپنے 9 سالہ بیٹے کی جان لے لی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ حادثے کے بعد 32 سالہ خاتون کیری اے بیڈرک کو 9 سالہ بیٹے کے قتل اور کئی لوگوں کو زخمی کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ خاتون دوران ڈرائیونگ نشے کی حالت میں تھی، پولیس اہلکار نے انہیں روکنے کی کوشش بھی تاہم خاتون نے گاڑی روکنے کی بجائے اس کی اسپیڈ اور بڑھادی، جس کی وجہ سے چار گاڑیوں کو ٹکر ہوئی اور ان کے بیٹے ایلی ہنریس کی موت واقع ہوگئی تھی۔
پولیس نے غیر ذمہ دارانہ طریقے سے گاڑی چلانے پر خاتون کو عدالت میں پیش کیا، جہاں ان پر کئی سنگین الزامات سامنے آئے۔
پولیس نے بتایا کہ خاتون پر کئی الزامات عائد کیے گئے ہیں جن میں معطل شدہ لائسنس اور منشیات کے زیرِ اثر 16 سال سے کم عمر کے بچے کے ساتھ گاڑی چلانے اور نشہ آور اشیاء رکھنے کے الزامات شامل ہیں۔
حادثے کے وقت کیری نے مخالف سمت میں گاڑی چلانے کے دوران دیگر گاڑیوں ٹکر ماری تھی، گاڑیوں کے درمیان تصادم کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ گاڑی کا انجن بھی حادثے کے مقام سے دور جنگل میں جا گرا تھا، جبکہ گاڑی میں موجود اس کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔
ایرانی فورسز کی کارروائیاں، داعش کے 14 دہشت گرد گرفتار
کیری کے بیٹے کو ریسکیو ٹیم نے گاڑی سے نکالا اور موقع پر سی پی آر سمیت ابتدائی طبی امداد فراہم کی، مگر بچہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی جان کی بازی ہار گیا۔