تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

دبئی: پولیس افسر پر تشدد کرنے کے جرم میں سعودی سیاح کو سزا

دبئی : متحدہ عرب امارات کی عدالت نے سعودی سیاح کو بغیر لائسنس شراب پینے، پولیس افسر پر تشدد کرنے اور یونیفارم کو نقصان پہنچانے کے جرم میں ٹرائل پر بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں سیاحت کی غرض سے آنے والے سعودی سیاح کو پولیس افسر کر تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، عدالت نے الزام ثابت ہونے پر سعودی شہری کو ٹرائل پر روانہ کر دیا۔

دبئی پولیس کا کہنا تھا کہ دبئ میں سیاحت کے لیے آنے والے 39 سالہ سعودی شہری نے نشے کی حالت میں پولیس افسر کو تشدد اور عوامی اشیاء کو نقصان پہنچایا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملزم نے عدالت کے سامنے اپنے اوپر لگائے الزامات کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’میں شراب کے نشے میں تھا اور مجھے ایسے کسی واقعے کے بارے میں یاد نہیں‘۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق 39 سالہ سعودی شہریوں کو رواں برس 4 مئی کو دبئی کے علاقے الرافع سے گرفتار کیا گیا تھا۔

دبئی پولیس کے متاثرہ اہلکار نے پراسیکیوٹر کو بتایا کہ ’ہمیں نائٹ کلب میں جھگڑے کی خبر ملی تھی، جب ہم نائٹ کلب پہنچے تو مذکورہ شخص سیکیورٹی گارڈ پر تشدد کرنے کے بعد کلب میں موجود دیگر افراد پر تشدد کرنے کی کوشش کررہا تھا‘۔

پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ ’پولیس نے سعودی شہری کو گرفتار کرکے گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی تو مذکورہ شخص نے مجھے یونیفارم سے پکڑ لیا اورتشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث میرا یونیفارم بھی متاثر ہوا‘۔

دبئی عدالت نے دونوں فریقین کے بیانات سننے کے بعد ملزم کو ٹرائل پر روانہ کرتے ہوئے سماعت 25 جولائی تک ملتوی کردی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -