سانحہ احمد پور شرقیہ، ڈی ایس پی سمیت 5 پولیس افسران معطل ahmad-poor-incident
The news is by your side.

Advertisement

سانحہ احمد پور شرقیہ، ڈی ایس پی سمیت 5 پولیس افسران معطل

اسلام آباد : موٹر وے پولیس نے سانحہ احمد پورشرقیہ پر غفلت برتنے پر ڈی ایس پی سمیت 5 پولیس افسران کو معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس نے سانحہ احمد پورشرقیہ کی انکوائری رپورٹ جاری کردی ہے جس کے تحت غفلت برتنے پرڈی ایس پی سمیت 5 پولیس افسران کومعطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق غفلت برتنے پرایک موٹروے اہلکارکو بھی معطل کرنے کے احکامات جاری کیئے گئے ہیں جب کہ معطل افسران میں ڈی ایس پی رضوان شاہ، انسپکٹرعبدالصمد، سب انسپکٹر واجد علی، سب انسپکٹر تقی حیدر،سب انسپکٹرعرفان شاہ اور جونیئرپٹرول آفیسرعمرحسین شامل ہیں۔


سانحہ بہاولپور: مزید زخمی چل بسے، جاں‌ بحق افراد کی  تعداد181 ہوگئی


انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افسران نے واقعے سے متعلق حقائق کوسینئرافسران سے خفیہ رکھا اور حقائق کو توڑ مروڑ کے پیش کیئے جس کے باعث سانحہ کے موقع فوری ردعمل نہیں دیا جا سکا اور 181 افراد جل کر خاکستر ہو گئے۔

ترجمان موٹر وے کا کہنا تھا کہ محکمےمیں احتساب کاعمل سخت ترین ہے جس سے کوئی بھی نہیں بچ سکتا ہے چنانچہ مکمل تحقیقات کے بعد انکوائری رپورٹ میں پولیس افسران کو سخت سزا دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں