پیر, مارچ 9, 2026
اشتہار

ڈرون سے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ میں ملوث ڈی ایس پی برطرف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ڈرون کےذریعے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ میں ملوث ڈی ایس پی کو برطرف کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سی آئی اے کے سابق ڈی ایس پی مظہراقبال کو پولیس سے برطرف کیا گیا ہے۔ مظہراقبال کی برطرفی کانوٹیفکیشن ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے جاری کر دیا۔

سابق ڈی ایس پی مظہراقبال نے محکمہ پولیس کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ مظہراقبال کیخلاف اےاین ایف نے منشیات فروشی کا مقدمہ درج کیا تھا۔ اےاین ایف اور پولیس نے مشترکہ چھاپے میں مظہراقبال کے گھر کو سیل کر دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم مظہراقبال تاحال گرفتار نہیں ہو سکا اور بیرون ملک فرار ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں