مستونگ: ڈی ایس پی مستونگ رفیق حمزہ سرکاری گاڑی سمیت لاپتہ ہوگئے ،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ڈی ایس پی کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) رفیق حمزہ مینگل حب سے مستونگ جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئے، جس پر حکام نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈی ایس پی مینگل اپنی والدہ کے انتقال کے بعد اپنے آبائی علاقے مشکے، ضلع آواران سے حب واپس آئے تھے اور جمعرات کی دوپہر مستونگ میں ڈیوٹی سنبھالنے کے لیے روانہ ہوئے، انہیں آخری بار سوراب نیشنل ہائی وے پر دیکھا گیا، اس کے بعد ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکا جبکہ ان کا موبائل فون بھی مسلسل بند ہے۔
ڈی ایس پی رفیق حمزہ کی گمشدگی کی اطلاع ڈرائیورنےدی تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ڈی ایس پی کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
خیال رہے بلوچستان، جو پاکستان کا رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے، طویل عرصے سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کا نشانہ بنا ہوا ہے۔ حالیہ مہینوں میں بلوچ لبریشن آرمی (BLA) اور جیش العدل جیسے گروہ سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


