لاہور: ڈی ایس پی کےہاتھوں بیوی اور بیٹی کے لرزہ خیزقتل کی وجہ 10 مرلے کا پلاٹ بنا، عثمان حیدر نے دو شادیاں کررکھی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ڈی ایس پی کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے قتل کیس میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، پولیس حکام کے مطابق 10 مرلے کا پلاٹ بیوی اور بیٹی کے قتل کی وجہ بنا، ملزم ڈی ایس پی نے پہلی بیوی کے نام 10 مرلہ پلاٹ خرید رکھا تھا۔
ملزم ڈی ایس پی عثمان حیدر نے 2 شادیاں کررکھی تھیں، ملزم نے پلاٹ واپس لےکر فروخت کیا اور رقم استعمال کرلی جس پر دونوں میں جھگڑا ہوا۔
ڈی ایس پی نے دوران تفتیش بیان دیا کہ پلاٹ کی رقم بھائی کی شادی کیلئے استعمال کی، ملزم نے چھری کے وار سے بیوی کو قتل کیا، آلہ قتل برآمد کرلیا گیا۔
خیال رہے کہ ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل ہو گیا تھا اور ڈی ایس پی عثمان حیدر نے اہلیہ اور بیٹی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا تھا۔
پولیس نے لاہور میں ڈی ایس پی عثمان حیدر کو بیوی اور بیٹی کے لاپتہ ہونے کے بعد ان کے قتل کے جرم میں گرفتار کیا، عثمان حیدر نے بیوی اور بیٹی کو مبینہ طور پر فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔
لاپتہ ہونے والی بیوی اور بیٹی کا قاتل خود ڈی ایس پی نکلا، قتل کی وجہ بھی سامنے آگئی
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


