اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

ایکسیڈنٹ کیس کے ملزم ڈی ایس پی کے بیٹے کی عبوری ضمانت منظور

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : عدالت نے نوجوان کو گاڑی تلے کچلنے کے ملزم ڈی ایس پی کے بیٹے کی 17 نومبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری مشتاق احمد نے ڈی ایس پی کے بیٹے ملزم طلحہ نوید کی جانب سے دائر درخواست ضمانت کی سماعت کی۔

ملزم کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ رانا بلال کو گاڑی تلے کچلنے کے واقعہ سے کوئی تعلق ہے نہ ہی گاڑی چلا رہا تھا۔ کوئی ثبوت نہ ہونے باوجود ماتحت عدالت نے اس کی ضمانت خارج کی، استدعا ہے کہ اس کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔

عدالت نے سولہ سالہ ملزم طلحہ کی 17 نومبر تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی۔

ڈی ایس پی نوید ارشاد کے بیٹے طلحہ پر 25 سالہ موٹر سائیکل سوار رانا بلال کو گاڑی تلے کچلنے کا الزام ہے۔

اس سے قبل بھی شاہ زیب قتل کیس، زین قتل کیس اور اس جیسے اور واقعات میں بڑے باپ کی بگڑی اولادیں کئی گھروں کے چراغ گُل کر چکی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں