تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

”کلثوم چانڈیو کو جوتے نہ مارے تو اپنی ماں کی اولاد نہیں“

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کی رکن سندھ اسمبلی نے پیپلز پارٹی کی رہنما کلثوم چانڈیو کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی میں انہیں جوتے نہ مارے تو اپنی ماں کی اولاد نہیں۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں دعا بھٹو نے کہا کہ کلثوم چانڈیو کو احکامات ملے تھے کہ میرا موبائل چھینا ہے، سندھ کو ویسے ہی کھا گئے ہو، مجھ سے مانگ لیتے میں ویسے ہی موبائل دے دیتی، کلثوم نے موبائل چھین کر منور وسان کے حوالے کیا۔

مزید پڑھیں: منور وسان دعا بھٹو کا موبائل چھین کر بھاگ گئے

دعا بھٹو نے کہا کہ اسمبلی کے مرد ارکان نے مجھے میرا ہاتھ پکڑ کر روکا، ہم پُرامن احتجاج کر رہے تھے، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے خود ہدایت دی کہ موبائل چھینو۔

ان کا کہنا تھا کہ ”کلثوم چانڈیو تم اب اسمبلی میں بیٹھ کر دکھاؤ، جوتے نہ مارے تو اپنی ماں کی اولاد نہیں، چوڑیل نے مجھے مارنے کی کوشش کی۔“

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر اسمبلی کے پاس گئے تو انہوں نے کہا کہ وہ معاملے کو دیکھتی ہیں، ابھی ہم تھانے جا رہے ہیں اور ایف آئی آر کٹوائیں گے۔

قبل ازیں سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا جب کہ اس دوران دعا بھٹو اور کلثوم چانڈیو کے درمیان جھگڑا ہوا۔

کلثوم چانڈیو نے لڑائی میں دعا بھٹو کا موبائل فون چھین کر رہنما پیپلز پارٹی منور وسان کے حوالے کر دیا جو موبائل سمیت ایوان سے فرار ہوگئے۔

Comments

- Advertisement -