دعا لیپا نے غزہ کے مظلوم لوگوں کیساتھ کھڑے ہونے ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ برائے مہربانی ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔
البانوی نژاد برطانوی گلوکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انھوں نے غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کے خلاف آواز اٹھائی۔
ہالی وڈ کی مشہور گلوکارہ نے آرٹسٹ 4 سیز فائر کی ایک گرافک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بچوں کو زندہ جلانے کی کبھی بھی کوئی وجہ پیش نہیں کی جاسکتی۔ پوری دنیا اسرائیلی نسل کشی کو روکنے کے لیے متحرک ہورہی ہے۔
انھوں نے ’آل آئیز آن رفح‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی غزہ کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کریں۔
خیال رہے کہ پاپ گلوکارہ اپنے آنے والے ٹور ریڈیکل آپٹیمزم کی تیاری کر رہی ہیں، وہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو ’اسرائیلی نسل کشی‘ سے تعبیر کرتی ہے۔
’آل آئیز آن رفح‘ مہم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زور پکڑ لیا ہے، بہت سی مشہور شخصیات کی طرح دعا لیپا نے بھی فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیلی حملوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی ہے۔