The news is by your side.

Advertisement

’میں آرہی ہوں بہت جلد۔۔۔۔‘ دعا ملک کا اعلان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمیمہ ملک کی بہن اور سابق گلوکارہ دعا ملک نے بطور میزبان اسکرین پر واپسی کا اعلان کردیا۔

اداکار فیروز خان کی بہن سابق گلوکارہ دعا ملک نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

دعا ملک نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں بہت جلد اس رمضان میں خوشیاں اور علم پھیلانے آرہی ہوں، انشا اللہ۔‘

ان کی پوسٹ سے واضح ہورہا ہے کہ وہ اس ماہ رمضان میں اسکرین پر رمضان شو کی میزبانی کرتی دکھائی دیں گی۔

واضح رہے کہ سال 2020 میں دعا ملک نے اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اشارہ دیا تھا، انہوں نے اپنے بھائی فیروز خان کی پیروی کرتے ہوئے شوبز چھوڑنے کا اشارہ دیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ دعا ملک نے ایک بار پھر اپنے بھائی ہی کی پیروی کرتے ہوئے بطور میزبان اسکرین پر واپسی کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ ایک انٹرویو میں دعا ملک سے ان کے بھائی کے شوبز چھوڑنے کے بارے میں سوالات کیے گئے تھے۔

ان سوالات کا جواب دیتے ہوئے دعا ملک کا کہنا تھا کہ اسی طرح کا ٹوئٹ آپ بہت جلد میرے اور پھر حمیمہ ملک کی جانب سے بھی دیکھیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں