The news is by your side.

Advertisement

’وہ کن کہتا ہے اور کائنات خلق ہوجاتی ہے‘

کراچی: شوبز کی دنیا کو خیرباد کہنے والے اداکار فیروز خان کی ہمشیرہ اور نامور پاکستانی اداکارہ دعا ملک نے پینٹنگ شروع کردی۔

دعا ملک نے سماجی رابطے کی فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے ہاتھ سے تیارہ کردہ پینٹنگ شیئر کی جس پر عربی کے الفاظ ’کُن فیکون‘ کی خطاطی کندہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ پینٹنگ انہوں نے خود ہی بنائی۔ دعا ملک نے یہ پینٹنگ اپنے ہاتھوں میں لے کر سر پر دوپٹہ اڑھ کر تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’وہ کُن کہتا ہے تو کائنات خلق ہوجاتی ہے‘۔

مزید پڑھیں: حمیمہ ملک کا فیروز خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

دُعا ملک نے صارفین سے سوال کیا کہ ’ہمارے اِن چھوٹے چھوٹے مسائل کی کیا حیثیت ہے؟‘۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایک انٹرویو میں دعا ملک نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی زندگی اسلام کے لیے وقف کرنا چاہتی ہیں۔ اداکارہ نے یہ امید بھی ظاہر کی تھی کہ اُن کی بہن حمیمہ ملک بھی جلد فیروز خان کی طرح بڑا اعلان کریں گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں