جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

دعا زہرا اور اس کے شوہر کو لاہورروانہ کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: دعا زہرا اور اس کے شوہر کو لاہورروانہ کر دیا گیا، لاہور ہائی کورٹ نے ایک ہفتے میں دونوں کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی طارق نواز کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ دعا زہرہ اور ظہیر کو لاہورروانہ کردیاگیا ، دونوں کوکل لاہورہائی کورٹ میں پیش ہونا ہے۔

دعا اور ظہیر کا کیس لاہورہائیکورٹ میں بھی زیرسماعت ہے جبکہ ظہیر کے اہلخانہ کیجانب سے پولیس ہراساں سے متعلق درخوست بھی لاہور ہائی کورٹ میں جمع ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے لاہور ہائی کورٹ نے بھی دعا زہرا کو بازیاب کراکر ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں : دعا زہرا کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا

گذشتہ روز سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دعا زہرا کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی اجازت دے دی تھی۔

سندھ ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامے میں کہا تھا کہ دعا زہرا کی مرضی ہے، جس کے ساتھ جانا یا رہنا چاہے رہ سکتی ہے، شواہد کی روشنی میں اغوا کا مقدمہ نہیں بنتا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ عدالت بیان حلفی کی روشنی میں اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ دعا زہرہ اپنی مرضی سے شوہر کے ساتھ رہنا چاہے یا اپنے والدین کے ساتھ جانا چاہے تو جا سکتی ہے، وہ اپنے اس فیصلے میں مکمل آزاد ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے کیس کے تفتیشی افسر کو ضمنی چالان جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا تفتیشی افسر عمر کے تعین پرمیڈیکل سرٹیفکیٹ اور ریکارڈ بیان بھی پیش کرے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ دعا زہرا کو لاہور ہائیکورٹ میں پیش کرنا سندھ حکومت کی صوابدید ہے ، ٹرائل کورٹ قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں