تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

دعا زہرہ کیس، "جبران ناصر نے تاثر دیا کہ سپریم کورٹ نے تحقیقات کا حکم دیا”

کراچی: دعا زہرہ کیس میں‌ شوہر ظہیر احمد کی جانب سے وکیل محمد عامر نیاز ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ جمع کروادیا.

اے آر وائی نیوز کے مطابق سٹی کورٹ میں دعا زہرہ کم عمری شادی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں‌ دعا زہرہ کے والدین کے وکیل نے ظہیراحمد کے وکیل کا وکالت نامہ جمع کرانے کی مخالفت کردی.

عدالت نے دلائل کے بعد ظہیر احمد کا وکالت نامے کو قبول کرلیا.

دوران سماعت محمد عامر نیاز ایڈووکیٹ نے کہا کہ سی کلاس رپورٹ پر بحث کے لیے تیار ہوں.

وکیل ظہیر احمد نے کہا کہ والدین کے وکیل نے سپریم کورٹ فیصلےکوعدالت میں غلط بیان کیا جبکہ سپریم کورٹ نے صرف میڈیکل کی بات کی تھی.

محمد عامر نیاز ایڈووکیٹ نے کہا کہ جبران ناصرنے تاثردیا کہ سپریم کورٹ نے تحقیقات کا حکم دیا یہ کہنا سراسرغلط ہے کہ سی کلاس رپورٹ محض میڈیکل گراونڈ پرجمع ہوئی ہے.

وکیل ظہیر احمد نے کہا کہ سی کلاس رپورٹ سندھ ولاہور ہائیکورٹ احکامات کی روشنی میں جمع کرائی تھی.

Comments

- Advertisement -