تازہ ترین

حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 15...

آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد : وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا...

نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذ العمل ہوگیا

اسلام آباد : نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذالعمل ہوگیا،...

امریکا نے پاکستان میں من مانی گرفتاریوں کو ناقابلِ برداشت قرار دے دیا

واشنگٹن : امریکا میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی...

چاہتے ہیں کہ دہری شہریت والوں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت ملے، شاہ محمود

اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا چاہتے ہیں، چاہتے ہیں کہ دہری شہریت والوں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت ملے۔

یہ بات انہوں نے پاکستانی امریکیوں کے ساتھ ورچوئل میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی، میٹنگ میں امریکا میں تعینات پاکستانی سفیراسد مجید، منتخب پاکستانی امریکی کونسلرز، سٹی میئرز اور ڈپٹی میئرز نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی امریکیوں کی کامیابیوں پر ہمیشہ فخر محسوس ہوتا ہے، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے میں آپ کا کردار قابل ستائش ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے رابطے میں رہتا ہوں، اس سال تاریخ میں سب سے زیادہ ترسیلات زر پاکستان آئیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستانی امریکی کمیونٹی وزیراعظم کے دل کے بہت قریب ہے، ہم اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا چاہتے ہیں، ووٹ کے حق سے آپ پاکستانی سیاسی نظام، فیصلہ سازی میں حصے دار ہوں گے، چاہتے ہیں کہ دہری شہریت والوں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت ملے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی نسبت پاکستان نے کورونا وائرس کا بہترحکمت عملی سے مقابلہ کیا، معیشت کو سہارا دیا اب گروتھ کی جانب رواں دواں ہیں، جغرافیائی سیاسی ترجیحات جغرافیائی اقتصادی ترجیحات میں بدل رہے ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ اقتصادی سفارت کاری پر توجہ ہے، امریکا سے مستحکم کثیرالجہتی اقتصادی تعلقات کے متمنی ہیں، امریکا سے دو طرفہ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں، پاک امریکا تعلقات کے فروغ میں آپ پل کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

شاہ محمود نے کہا کہ پاکستان220ملین نفوس پر مشتمل ابھرتی مارکیٹ ہے، پاکستان میں تجارت،سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،
ٹیکنالوجی کے تبادلے سے زراعت مزید بہتر بناسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اوور سیز پاکستانیوں اور سیاحوں کیلئے ای ویزہ رجیم متعارف کرائی، بیرون ملک مقیم پاکستانی شکایت کیلئے وزیراعظم پورٹل استعمال کرسکتے ہیں، شکایات کے ازالے کیلئے ایف ایم پورٹل بھی قائم کیا جارہا ہے، پاکستانی سفارت خانے ای کچہری، ٹاؤن ہال میٹنگز منعقد کررہے ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ترسیلات زر کیلئے ڈیجیٹل روشن پاکستان اقدام کو بہت پذیرائی ملی، سرمایہ کاری کیلئے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ منصوبہ تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔

افغان صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان امن عمل میں مخلصانہ کردارادا کر رہا ہے، افغان امن عمل میں پاکستانی کردارکو عالمی سطح پر سراہا گیا، اقتصادی ترقی کیلئے خطے میں امن چاہتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی سرکار مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنے یکطرفہ اقدامات واپس لینے پر غور کررہی ہے۔

Comments