بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

‘دہری شہریت کا حامل کوئی بھی شخص قانوناً سینیٹر یارکن اسمبلی نہیں بن سکتا’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دہری شہریت کا حامل کوئی بھی شخص قانوناً سینیٹر یارکن اسمبلی نہیں بن سکتا، کسی بھی دیگرعہدے کے حوالے سے ایسی کوئی قدغن قانوناً موجود نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلےبھی کئی شخصیات حکومتوں میں اہم ذمہ داریاں نبھاتی رہی ہیں ، اثاثوں کی تفصیلات کی روایت عمران خان کی ہدایت پرپی ٹی آئی نے ڈالی۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ دہری شہریت کےمعاملے پردیکھنا یہ ہے کہ قانون وآئین کیا کہتا ہے؟ قانوناً کوئی بھی دہری شہریت کا حامل شخص سینیٹر،رکن اسمبلی نہیں بن سکتا، کسی بھی دیگرعہدے کے حوالے سے ایسی کوئی قدغن قانوناً موجود نہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مفادات کے تصادم سے بچنے کیلئے تحریک انصاف نے واضح پالیسی اپنائی ، پی ٹی آئی کے سوا آج تک کسی جماعت نے یہ پالیسی نہیں اپنائی ، پالیسی کا مقصد منصب کوذاتی یامعاشی بڑھاوے سے روکنے کیلئے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جمہوری روایات میں عوامی منتخب نمائندوں کی حیثیت افضل ہوتی ہے، عوامی منتخب نمائندوں کو عوام کا اعتماد حاصل ہوتا ہے اور ریاستی امورچلانےاورمعاونت کیلئےماہرین کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ آئین کےمطابق وزیراعظم 5 مشیر گزشتہ ادوار میں سے بھی رکھ سکتا ہے، عمران خان صاحب نے بھی قانون کے مطابق مشیران اور ٹیکنوکریٹس رکھے، وزیراعظم کی ہدایت پر اثاثےظاہر کرنےکی روایت ماضی میں نظرنہیں آئے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں