منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

دبئی: پاکستانی نے بیوی سے بات کرنے پر ہم وطن کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : شاپنگ مال میں کام کرنے والے پاکستانی ملازم نے بیوی سے بات کرنے پر اپنے ہم وطن کو چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کے معروف شاپنگ مال کے باورچی خانے میں بہ طور اسسٹنٹ کُک کام کرنے والے 27 سالہ پاکستانی نے اپنے ساتھی ورکر اور ہم وطن نوجوان کو چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا اور فرار ہونے کی کوشش کی تاہم گارڈز نے ملزم کو دھر لیا۔

خلیج ٹائم کے مطابق 27 سالہ پاکستانی نوجوان نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کے ساتھ موبائل فون پر ویڈیو کال پر بات کرنے پر اپنے ہمراہ کام کرنے والے ہم وطن کو پے در پے چھریوں کے وار قتل کردیا جسے پولیس نے حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا جب کہ مقتول کے موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کرنے کا عمل جاری ہے۔

دوسری جانب ملزم نے عدالت میں بیان قلم بند کرواتے ہوئے الزمات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مقتول نے مجھ پر قتل کی نیت سے حملہ کیا جس پر میں نے اپنے دفاع کیا اور اسی دوران مقتول ہلاک ہوگیا اسے قتل کرنے کا میرا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

اسی حوالے سے شاپنگ مال میں کام کرنے والا فلپائنی شخص نے اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ مقتول باورچی خانے میں چائے بنا رہا تھا اور اس دوران اپنے موبائل پر کسی سے ویڈیو کال کررہا تھا جس کے دوران اس نے کسی نام تین بار پکارا جس کو سنتے ہی ملزم نے سامنے رکھی چھری سے وار کر کے اپنے ہم وطن کو قتل کردیا۔

سیکیورٹی گارڈ کا کہنا تھا کہ وہ معمول کے مطابق اپنی ملازمت پر موجود تھا کہ فون پر اطلاع ملی کہ بارورچی خانے میں کچھ  گڑبڑ ہوئی ہے جس پر جائے وقوعہ پر پہنچا تو ملزم مقتول پر پے در پے وار کر کے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا جس پر ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق مذکورہ واقعہ گزشتہ سال فروری میں پیش آیا اور تاحال عدالت میں سماعت جاری ہے جس کی آئندہ سماعت 22 مارچ ہو گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں