دبئی (11 مارچ 2026): دبئی ایئرپورٹ کے قریب ڈرون گرنے سے 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
دبئی میڈیا آفس کے مطابق دو عدد ڈرون دبئی ایئرپورٹ کے اطراف گرے ہیں، جس کی زد میں آ کر چار افراد زخمی ہو گئے، جن میں 2 گھانا، بنگلادیش اور بھارت کا ایک ایک شہری شامل ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دبئی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔
اس موقع پر متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ کی طرف سے ایک الرٹ بھی جاری کیا گیا، جس میں ممکنہ میزائل خطرات کے بارے میں انتباہ اور پناہ لینے کی ہدایت کی گئی۔
اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر جی سیون رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس آج ورچوئل ہوگا، فرانسیسی صدر اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث عالمی معیشت پر اثرات اور تیل کی بڑھتی قیمتوں پر بھی بات ہوگی، میٹنگ سے پہلے فرانسیسی صدر اور کینیڈین وزیر اعظم نے فون پر بات کی جس میں عالمی معیشت پر اثرات کے بارے میں گفتگو کی، دونوں ممالک نے جی سیون شراکت داروں کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


