بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

دبئی ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کے بعد طیاروں کی لینڈنگ معطل

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی (16 مارچ 2026): دبئی ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کے بعد طیاروں کی لینڈنگ عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

دبئی ایئرپورٹ کے قریب ڈرون حملے کے بعد ایمریٹس ایئر لائنز نے فلائٹ آپریشن محدود کرنے کا اعلان کر دیا۔ واقعے کے بعد ایئرپورٹ پر کئی طے شدہ پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

دبئی لینڈنگ کرنے والی پروازیں ایئرپورٹ سے دور فضا میں ہولڈنگ پیٹرن میں رکھی گئیں ہیں، دبئی پولیس نے ایئرپورٹ روڈ اور ایئرپورٹ سرنگ کو عارضی طور پر بند کر دیا۔

اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں

ڈرائیوروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہنگامی کارروائیوں کے دوران متبادل راستے استعمال کریں، الجزیرہ کے مطابق گزشتہ رات ڈرون حملے میں فیول ٹینک کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی تھی۔

ادھر ابوظبی کے علاقے ال بہیان میں میزائل گاڑی پر آ کر گرا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔ حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق فلسطین سے ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں