تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹ کا اعزاز کس کے نام رہا ؟ جانئے

دبئی ایئرپورٹ نے دنیا کے مصروف ترین بین الاقوامی ہوائی اڈے کے طور پر اپنی پوزیشن کو برقرار رکھا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار دبئی ایئرپورٹ کے ڈپٹی سی ای او جمال الحئی نے ایئرپورٹ شو کے اکیسویں ایڈیشن کے موقع پر منعقدہ گلف ایئرپورٹ لیڈرز فورم
میں ایئرپورٹ انوویشن اینڈ ڈیولپمنٹ کانفرنس سے خطاب کے دوران بتایا کہ دبئی ایئرپورٹ نے 29.1 ملین مسافروں کے ساتھ دنیا کے مصروف ترین بین الاقوامی ہوائی اڈے کے طور پر اپنی پوزیشن کو برقرار رکھا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ سال دوہزار بیس کے بعد سے دبئی ائیرپورٹ کو مصروف ترین ہوائی اڈہ قرار دیا گیا ہے، مندوبین کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ (جی اے ایل ایف ) کو کووڈ وبا کے دو سال بعد ذاتی طور پر منظم کیا گیا جو ہوا بازی کے شعبے کی بحالی کی نشاندہی کرتا ہے، درحقیقت یہ اس بحران سے کامیاب طریقے سے نمٹنے کا نتیجہ ہے کہ آج دبئی میں اس قسم کی بین الاقوامی سرگرمیاں ہورہی ہیں۔

دبئی ایئر نیوی گیشن سروسز (ڈینس) کے ڈپٹی سی ای او ابراہیم آہلی نے اس موقع پر بتایا کہ ٹیکنالوجی کے بڑھتے استعمال، نرم ضوابط اور اصلاحات کے باعث دبئی تیزی سے دنیا کا مستقبل کا شہر بنتا جا رہا ہے، اس سب کے نتیجے میں ہوائی ٹریفک میں اضافہ ہوگا اور یہ دبئی کی فضائی حدود کی حفاظت، صلاحیت اور کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ضرورت بڑھا دے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نےاپنی قابلیت کو ثابت کیا تھا جب عالمی وباء سے پہلے دبئی کے ہوائی اڈوں نے روزانہ 1,338 سے زیادہ ہوائی جہازوں کی نقل و حرکت کا مؤثر طریقے سے انتظام کیا۔ ہوائی اڈے نے 1960 میں کام شروع کرنے کے بعد سے 7.47 ملین سے زیادہ پروازوں پر تقریباً 1.115 ارب مسافروں کو ہینڈل کیا ہے۔جمال الحاي : مطارات دبي حافظت على مكانتها كأكثر مطارات العالم ازدحاما بالمسافرين الدوليينکانفرنس سے خطاب میں ایئر نیوی گیشن اینڈ ایروڈرومز ڈیپارٹمنٹ کے سینئر ڈائریکٹر محمد فیصل الدوسری نے بتایا کہ رواں سال ہم نے ڈرون چلانے کے لیے 20,000 پرائیویٹ ڈرون صارفین، 870 کمرشل ڈرونز اور 181 تجارتی ڈرون تنظیموں کو رجسٹر کیا ہے۔

مستقبل کی پیشرفت میں بغیر پائلٹ کے ٹریفک مینجمنٹ، شیڈولڈ یو اے آپریشنز، نائٹ آپریشنز، ایک سے زیادہ بغیر پائلٹ ایئر کرافٹ آپریشنز، خود مختار بغیر پائلٹ ایئر کرافٹ آپریشنز، اربن ایئر موبلٹی، بغیر پائلٹ ایئر کرافٹ ڈیلیوری، تیز رفتار بغیر پائلٹ ایئر کرافٹ اور ہائی ایلٹیٹیوڈ بغیر پائلٹ ایئر کرافٹ شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -