تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

دبئی ایئرپورٹ مکمل گنجائش کے ساتھ کب کام شروع کررہا ہے؟ اعلان ہوگیا

ابوظبی: کرونا کیسز میں کمی اور ایکسپو دو ہزار بیس کے باعث حکام نے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ دو ہفتے میں مکمل گنجائش کے ساتھ کام شروع کردے گا، اس طرح کووڈ نائنٹین کی وَبا کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ پوری گنجائش کے ساتھ دوبارہ کام شروع کردے گا۔

الامارات ایئر لائن کے چیئرمین شیخ احمد بن سعید نے دبئی ایئر شو سے دوہفتے قبل ایک پریس بریفنگ میں یہ اعلان کیا ہے، دبئی فضائی شو1 14نومبر کومنعقد ہوگا۔

شیخ احمد نے کہا کہ متحدہ عرب امارت نے کووِڈ-19کی وَبا سے نمٹنے کی مہم میں عوام کی صحت اور فلاح وبہبود کے تحفظ کو اولین ترجیح دی ہے اور بحران کے ملکی معیشت پر اثرات کو کم سے کم کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی ایکسپو 2020 : شاندار نمائش نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

دبئی کا ہوائی اڈا دنیا کے مصروف ترین بین الاقوامی ہوائی اڈوں میں سرفہرست ہے، دبئی شہر میں سیاحوں کے عروج کا موسم شروع ہونے کے ساتھ ہی بین الاقوامی مسافروں کی آمدورفت میں اضافہ ہورہا ہے، یہ سیاحتی موسم آئندہ سال مارچ تک جاری رہے گا۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں کووِڈ-19 کے یومیہ مریضوں کی تعداد میں بھی مسلسل کمی واقع ہورہی ہے اورحالیہ دنوں میں اوسطاً 70 سے 90 کیس یومیہ ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ یو اے ای کی 90 فی صد سے زیادہ آبادی پہلے ہی اس وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگواچکی ہے اور ملک میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے نافذالعمل اقدامات میں بتدریج نرمی کی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -