تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

دبئی ایکسپو: سیاحوں کے لئے منفرد بس سروس کا آغاز

دبئی: یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے ‘دبئی ایکسپو’ کے لئے منفرد ، ہموار اور تیز ترین ٹرانسپورٹ سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی آر ٹی اے نے ” ایکسپو رائڈر” کے نام سے عوامی بس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، بسیں دبئی بھر سے مہمانوں کو بغیر معاوضے کے ایکسپو میں لائیں گی۔

آر ٹی اے کے ڈی جی وچیئرمین بورڈ مطر محمد الطائر کا کہنا تھا کہ اتھارٹی نے ایکسپو 2020 دبئی کیلئے منفرد ، ہموار اور تیز ترین انداز میں ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنے کا عزم کررکھا ہے تاکہ دبئی اور ملک کے مختلف مقامات سے لوگوں کو 203 خصوصی بسوں کے ذریعے اس نمائش میں لایا جاسکے۔

ان بسوں میں حفاظت اور سہولت کے اعلی ترین معیارکو یقینی بنایا گیا ہے اور انکی نشستیں بہت آرام دہ ہیں ، یہ بسیں یورو سکس لو کاربن معیار کی ہیں اور مشرق وسطی اور شمالی افریقا میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی بسیں ہیں۔

بسوں کے روٹ

مطر محمد الطائر نے بتایا کہ دبئی کے مختلف مقامات سے لوگوں کو ایکسپو لانے کیلئے 57 بسیں مقرر کی ہیں جو یومیہ 455 سے 476 پھیرے لگائیں گی ، ان کیلئے نو اسٹیشنز کا تعین کیا گیا ہے۔

ان میں پہلا اسٹیشن پام جمیرۃ کا ہے جہاں کیلئے یومیہ 54 پھیرے ہونگے جو دونوں جانب ہفتہ تا بدھ ہونگے اور جمعرات اور جمعہ کو انکی تعداد 57 ہوجائے گی ، اس میں ہر پندرہ منٹ بعد بس سروس ملے گی۔

دوسرا سٹیشن البراحۃ کا ہوگا جہاں کیلئے یومیہ 62 پھیرے ہونگے جو دونوں جانب ہفتہ تا بدھ ہونگے اور جمعرات اور جمعہ کو انکی تعداد 68 ہوجائے گی ، اس میں ہر تیس منٹ بعد بس سروس ملے گی e-_gxumwuam1gmaتیسرا سٹیشن الغبیبۃ کا ہوگا جو کہ مختلف میٹرو ، پبلک روٹس ، میرین ٹرانسپورٹ اور ٹیکسی روٹس سے مربوط ہے ، اس کیلئے 12 بسیں مختص ہیں جو یومیہ 70 پھیرے ہونگے جو دونوں جانب ہفتہ تا بدھ ہونگے اور جمعرات اور جمعہ کو انکی تعداد 72 ہوجائے گی۔

چوتھا سٹیشن ایتصلات کا ہے جوکہ گرین لائن پر ایتصلات میٹرو اسٹیشن سے منسلک ہے ، اس کیلئے یومیہ 70 پھیرے ہونگے جو دونوں جانب ہفتہ تا بدھ ہونگے اور جمعرات اور جمعہ کو انکی تعداد 72 ہوجائے گی۔

پانچواں سٹیشن گلوبل ویلج کا ہے ہفتے کے تمام دن ہر ساٹھ منٹ بعد بس چلے گی اور یہ یومیہ 10 پھیرے لگائے گی۔

چھٹا اور ساتواں اسٹیشنز انٹرنیشنل سٹی اور دبئی سیلیکون اوسس ہیں، جہاں کیلئے یومیہ 78 پھیرے ہونگے جو دونوں جانب ہفتہ تا بدھ ہونگے اور جمعرات اور جمعہ کو انکی تعداد 82 ہوجائے گی ۔ اس میں ہر پندرہ منٹ بعد بس سروس ملے گی۔

آٹھواں اسٹیشن دبئی مال کا ہے جس کیلئے پانچ بسیں مختص ہیں ، یہ ہفتے کے ساتوں دن دونوں جانب یومیہ 52 چکر لگائیں گی۔

Comments

- Advertisement -