تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

دبئی میں سال نو کی تقریبات کے لیے گائیڈ لائنز جاری

دبئی میں سال نو کی تقریبات کے لیے منعقد ہونے والی تقریبات کے لیے احتیاطی تدابیر کا اعلان کردیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم کی ہدایت پر امارات کی سپریم کمیٹی آف کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے نئے سال کی تقریبات کے لیے احتیاطی تدابیر کا اعلان کیا۔

کمیٹی کے چیئرمین نے دبئی میں سال نو کی تقریبات کے حوالے سے رہنما اصولوں کی منظوری دی، احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

۔کمیٹی کا کہنا ہے کہ دبئی نے وبا سے نمٹنے میں جو پیش رفت حاصل کی ہے اسے برقرار رکھنے کے لیے احتیاطی ہدایات پر سختی سے عمل کرنا ضروری ہے۔

کمیٹی کے چیئرمین شیخ منصور بن راشد آل مکتوم نے کہا کہ فرنٹ لائن حکام کی مشترکہ کوششوں اور عوام کے مستقل تعاون کے ساتھ مل کر وبائی مرض پر قابو پانے کے مربوط منصوبے نے دبئی کو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے قابل بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں، رہائشیوں اور زائرین کے تحفظ کے لیے حکومت دبئی کی کوششوں کے حصے کے طور پر سخت حفاظتی پروٹوکول کا نفاذ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ گھر کے اندر اور باہر منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازمی ہے۔ ماسک نہ پہننے پر 3,000 درہم جرمانہ ہوگا۔ عوام شہر بھر میں 29 مقامات سے دبئی کے زیر اہتمام نئے سال کے موقع پر آتش بازی کی نمائش دیکھ سکتے ہیں جو ہر ایک کو محفوظ اور سماجی طور پر دوری والے ماحول میں جشن منانے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

شیخ منصور بن راشد المکتوم نے کہا کہ دبئی نے کمیونٹی کی حفاظت کے لیے ضروری فیصلہ کن اقدام اٹھانے اور مقامی اور بین الاقوامی صحت کے حکام کی طرف سے بیان کردہ احتیاطی تدابیر کو نافذ کرنے کے لیے مقامی اور عالمی پیش رفتوں کی مسلسل نگرانی کی ہے۔

Comments

- Advertisement -