جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

’دبئی: سرکاری نشان سے متعلق خبردار کردیا گیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی کے سرکاری نشان سے متعلق حکام نے خبردار کردیا، سرکاری نشان کے غلط استعمال پر 500,000 درہم کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دبئی نے سرکاری نشان سے متعلق نئے قانون کا اعلان کردیا ہے، اگر کسی نے اس کا غلط استعمال پر 500,000 درہم تک جرمانہ ہوگا۔

اعلان کردہ نئے قانون میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ دبئی کا اپنا الگ نشان ہے۔”جو اس کی اقدار اور اصولوں کا آئینہ دار ہے“۔ یہ نشان امارات دبئی کی ملکیت ہے، جو 2023 ء کے قانون نمبر 17 اور اس کے ضوابط سے محفوظ ہے۔

اعلان کردہ قانون کے مطابق نجی ادارے اس علامت کا استعمال کر سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ دبئی کے حکمران یا اس کے نمائندے سے پیشگی منظوری حاصل کریں۔

نجی ادارے اس نشان کو استعمال میں لا سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ دبئی کے حکمران یا اس کے نمائندے سے پیشگی منظوری حاصل کریں۔اس نشان کو سرکاری سہولیات، دستاویزات،ویب سائٹس اور سرکاری تقریبات کے دوران استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ قانون متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی کے حکمران کی حیثیت سے جاری کیا تھا۔

دبئی کی حکمران عدالت کا چیئرمین اس قانون کی دفعات کو نافذ کرنے کے لیے ضروری فیصلے جاری کرے گا جو سرکاری گزٹ میں اس کی اشاعت کی تاریخ سے لاگو ہوں۔

نشان کا غلط استعمال کرنے پر 100,000 درہم سے 500,000 درہم تک کا جرمانہ لگایا جا سکتا ہے۔جبکہ نشان کے غلط استعمال پر تین ماہ سے پانچ سال تک قید کی سزا بھی بھگتنا ہوگی۔

حکم جاری کیا گیا ہے کہ افراد کو 30 دنوں کے اندر اس نشان کا استعمال ”مکمل طور پر بند ”کر دینا چاہیے جب تک کہ وہ استعمال میں توسیع کے لیے پیشگی منظوری حاصل نہ کر لیں۔ جبکہ حکومتی ادارے یا وہ لوگ مستثنیات میں شامل ہیں جنہیں اس نشان کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں