site
stats
پاکستان

دبئی میں پاکستانیوں کے وزٹ‌ ویزا پر پابندی عائد

دبئی: دبئی کی حکومت نے پاکستان اور  فلپائن کے شہریوں کو 3 ماہ کا سفری ویزا دینے پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی حکومت کی جانب سے لگائی جانے والی پابندی کا مقصد سفری ویزے پر آکر قیام کرنے والے افراد کو روکنا ہے، پابندی کا اطلاق یکم جون سے ہوگا جبکہ یہ پاکستانی اور فلپائنی مسافروں کے لیے لگائی گئی ہے۔

ٹریول ایجنٹس کے مطابق وزٹ ویزا لے کر لوگ 3 ماہ کے لیے دبئی میں قیام کرتے ہیں اور وہ اسی دوران نوکری ملنے یا کاروبار سیٹ ہونے کی صورت میں ریاست کے اندر ہی غائب (سلپ) ہوجاتے ہیں نتیجے میں غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

ٹریول ایجنٹس نے میڈیا کو بتایا کہ دبئی حکومت کی جانب سے ایک اعلامیہ امیگریشن حکام کو جاری کردیا گیا ہے ساتھ ہی ہمیں پابند کیا گیا ہے کہ وہ آئندہ پاکستانی اور فلپائنی شہریوں کو وزٹ ویزا دینے سے گریز کریں۔

ٹرانزٹ اور شارٹ ٹرم ویزا کھلا رہے گا

اس پابندی کا اطلاق 14 دن والے ٹرانزٹ ویزا اور 30 دن کے لیے جاری ہونے والے شارٹ ٹرم ویزا پر نہیں ہوگا، فی الوقت صرف 90 دنوں کے وزٹ ویزا پر پابندی عائد کی گئی ہے۔


یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کو امریکی ویزا ملنے میں‌ 40 فیصد کمی، بھارتیوں کے لیے اضافہ


حکام نے ساتھ یہ بھی واضح کیا ہے کہ یکم جون سے کوئی درخواست قابل قبول نہیں ہوگی تاہم اس سے قبل دی جانے والی درخواستوں پر ویزے جاری کیے جائیں گے۔

فی الحال یہ پابندی تا حکم ثانی ہے  حکام کی جانب سے ابھی یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ پابندی کب تک نافذ العمل رہے گی۔

یہ پڑھیں: دبئی : غیر ملکی ملازمین کے لیے والدین کو بلانا ممکن

یو اے ای سفارت خانے نے خبر کو غلط قرار دے دیا

دوسری جانب یو اے ای کے سفارتی حکام نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی شہریوں پر  ویزا  کی پابندی سے متعلق خبر غلط ہے۔

متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے حکام نے کہا ہے کہ پاکستانی شہریوں پر ویزے کی کیٹگری پر کوئی پابندی نہیں ہے، ایسی خبروں کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top