تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

دبئی: دنیا کی سب سے بڑی ڈانسنگ فاؤنٹین شو کو بند کرنے کا اعلان

دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے فاؤنٹین شو ’دی پوائنٹ‘ کو 15 مئی سے اگلی اطلاع تک بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

العربیہ نیوز کے مطابق ’’دی پوائنٹ‘‘ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ عوام فاؤنٹین شو جمعہ سے اتوار یعنی 12 سے 14 مئی تک دیکھ سکتے ہیں۔

رپورٹ میں بند کرنے کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ فاؤنٹین کو دوبارہ تعمیر و ترقی کے لیے بند کیا جارہا ہے، تاہم اس کے دوبارہ کھلنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

واضح رہے یہ فاؤنٹین شو اکتوبر 2020 میں شروع کیا گیا تھا، اس پرکشش فاؤنٹین شو نے دنیا کے سب سے بڑے ڈانسنگ فاؤنٹین کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر رکھتا ہے۔

14 ہزار مربع فٹ کا یہ فاؤنٹین امارات کا واحد پرکشش و رنگین فاؤنٹین ہے جس میں 3 ہزار سے زیادہ ایل ای ڈی لائٹس اور واٹر جیٹ ہیں۔

اس میں مشہور خلیجی، پاپ، کلاسک اور بین الاقوامی معروف دھنوں پر 105 میٹر اونچائی تک پانی کی لہریں اٹھتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -