تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سال نو پر ولی عہد حمدان بن راشد کا اپنی ٹیم کو دلچسپ سرپرائز

دبئی : ولی عہد حمدان بن راشد المکتوم نے نئے سال کی آمد پر علی الصبح اپنی ٹیم کو حوصلہ افزائی سے بھرپور مبارک باد کا پیغام بھیج کر سب کو حیران کردیا، گیر متوقع اور اچانک آئے پیگام کو دیکھ کر ٹیم کے اراکین خوشی سے نہال ہوگئے.

تفصیلات کے مطابق نئے سال کی رنگا رنگ تقریب کے انعقاد اور جشن سال نو منانے کے بعد اگلے روز معمول کی ذمہ داریاں نبھانے والے ولی عہد کے ماتحت کام کرنے والی ٹیم کے اراکین اس وقت خوشگوار حیرت میں ڈوب گئے جب علی الصبح انہیں حمدان بن راشد کا ہمت افزا پیغام موبائل فون پر موصول ہوا.

ولی عہد حمدان بن راشد المکتوم نے اپنے پیغام میں کہا کہ میری ٹیم مثبت سوچ کی حامل اورروشن مستقبل کے لیے پُرعزم ہے جو اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھتے ہوئے اپنا بہترین کردار ادا کرنے کو تیار ہیں جس سے ترقی کی نئی راہیں متعین ہوں گی.


 دبئی : ولی عہد حمدان بن راشد المکتوم کا دل دہلانے والے خطرناک اسٹنٹ کا مظاہرہ


ولی عہد حمدان بن راشد المکتوم کی ٹیم نے اپنے سربراہ کے حوصلہ افزا پیغام پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ولی عہد ہمیشہ سے ہمارے حوصلوں کو جلا بخشتے ہیں اور ہمت افزائی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اور نئے سال کی آمد پر تو انہوں نے ہمارے دل جیت لیے.

خیال رہے ولی عہد دبئی حمدان بن راشد ایک روشن خیال اور متحرک شہزادے ہیں جو سماجی رابط ے کی ویب سائٹ پر اپنے سماجی خدمات اور دشوار اسٹنٹ کا مظاہرے کرنے کے حوالے سے بھی کافی شہرت رکھتے ہیں تاہم مستقبل کے یو اے ای کے روح روا بننے والے اس شہزادے میں ایک بہترین منتظم اور سرگرم لیڈر کی خصوصیات بھی بہ درجہ اتم موجود ہیں۔

Comments

- Advertisement -