تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

مسافر۔۔۔۔۔۔۔ یہ اشیا ساتھ نہیں لاسکتے، دبئی کسٹمزنے خبردار کردیا

دبئی: مسافروں کو کون سے سامان پر استثنیٰ ملے گا؟ دبئی کسٹمز نےرہنما معلومات فراہم کردیں۔

دبئی کسٹمز مسافروں کو بہترین سہولیات و خدمات کی فراہمی میں پیش پیش ہے، اس عمل میں جدید ترین مانیٹر اور انسپکشن نظام کو بروئے کار لاکر تمام مسافروں کیلئے محفوظ اور خوشگوار سفری ماحول فراہم کیا جاتا ہے۔

اب دبئی کسٹمز کی کارپوریٹ ویب سائٹ نے مسافروں کے لئے اجازت کی حامل اشیاء ، ممنوعہ اشیاء اور کسٹمز سے مستثنٰی بیگجز کی معلومات اپ لوڈ کردی ہے، استثنی والی اشیاء میں تین ہزار درہم مالیت تک کی سگریٹس (زیادہ سے زیادہ 400 سگریٹس) ، زیادہ سے زیادہ 50 سگار ، 500 گرام تک تمباکو شامل ہیں، اس سے زیادہ مقدار پر کسٹمز ڈیوٹیز عائد ہونگیں۔

وہ مسافر جن کے پاس دوران سفر کیش ، چیکس اور قیمتی زیورات ہونگے انہیں لازمی دبئی کسمٹز کو آگاہ کرنا ہوگا بتانا ہوگا، بشرطیکہ انکی مالیت 60 ہزار درہم سے زائد ہو، 18 سال سے کم عمر والے مسافروں کی اشیاء وہی تصور ہونگیں جو ان کے گارڈیئن کے پاس ہونگیں۔

دبئی کسٹمز حکام کے مطابق کسٹمز ڈیوٹی سے استثنٰی رکھنے والی گفٹ اشیاء ، ذاتی نوعیت کی ہونی چاہیں اور نہ کہ کمرشل مقاصد والی ۔ انکی قدر کا اندازہ ان کی مقدار اور نوعیت پر ہوگا، اضافی قدر اور مقدار والی اشیاء پر کسٹمز ٹیرف اور ڈیوٹیز لاگو ہونگیں، جن اشیاء کو لانے سے قبل انکی اجازت درکار ہے ان میں پالتو جانور ، سیڈلنگز ، مووی اور ایونٹ کیمرا و آلات ، میڈیا کے پرنٹس اور اشیاء ، میک اپ مصنوعات ، خوراک اشیاء بشمول چکن اور منجمند پرندے ، وائرلیس آلات اور ڈرونز شامل ہیں۔

دبئی کسٹمز نے وزارت صحت کے تعاون مسافروں کو تین ماہ تک استعمال کی ادویات لانے کی اجازت دے رکھی ہے ، ایسی ادویہ کے حامل مسافروں کے پاس متعلقہ ڈاکٹر یا سرکاری اسپتال کا نسخہ موجود ہونا چاہیئے جس پر مسافر کی صحت سے متعلق تمام معلومات واضح درج ہوں ۔ ادویہ کو ان کے اصلی کنٹینر میں رکھا ہونا چاہیئے اور ان کے زائد المیعاد ہونے کی تاریخ بھی واضح ہو ، نسوار اور پان نارکوٹکس اشیا لانا ممنوع ہے۔

Comments

- Advertisement -