تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

کیا آپ جانتے ہیں ایک درہم میں آپ کیا کیا خرید سکتے ہیں؟

متحدہ عرب امارات کی کرنسی درہم کل اپنےاجراء کے 44 سال پورے کررہی ہے‘ اس موقع پر ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اس ایک درہم میں آپ دبئی میں کونسی 44 اشیاء خرید سکتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے اپنا درہم پہلی بار 19 مئی 1973 میں جاری کیا ‘ اس نے قطر اور دبئی کے ریال کو ختم کیا جو کہ 1966 سے ابو ظہبی کے سوا تمام ریاستوں میں قابلِ قبول تھے۔

کل دبئی کے اس درہم کی چوالیسویں سالگرہ ہے سو ہم بتارہے ہیں آپ کووہ اشیا جو ایک درہم میں مل جاتی ہیں


دبئی میں ایک درہم میں ملنے والی اشیاء


پانی کی 500 ملی لیٹر والی بوتل۔

ویسٹ زون سپر مارکیٹ کے پاس ستوےٰ نامی کیفے میں صبح کی چائے یا کافی۔

ستوےٰ ایک درہم میں فلپائنی ڈبل روٹی کے تین ٹکڑے بھی فروخت کرتا ہے۔

دبئی کے غریب علاقوں میں لگنے والے میلوں کا ٹکٹ۔

میک ڈونلڈز کی آئس کریم کون۔

زبیل پارک میں لگنے والےلنڈا بازار سے کپڑے۔

اسی بازار میں لگنے والی بک شاپس سے کوئی کتاب۔

ایک درہم میں پیپر منٹ والی ٹافی بھی مل جاتی ہے۔

ایک درہم میں کشتی کی سواری کی جاسکتی ہے۔

مختلف پاکستانی اور ہندوستانی ریستورانوں میں ایک درہم دے کر پراٹھا حاصل کیا جاسکتاہے۔

دبئی میں ایک درہم دے کر آپ مونگ پھلی کی ٹافی بھی خرید سکتے ہیں۔

دبئی کے مشہور’عمان چپس‘ بھی ایک درہم میں مل سکتے ہیں۔

عمان چپس کے ساتھ لبان بھی ضروری ہے اور وہ بھی محض ایک درہم میں مل جاتا ہے۔

پاکستان میں شام کے اوقات کی سب سے مشہور اسنیک یعنی سموسہ چاہے سبزی کا ہو یاچکن کا‘ ایک درہم میں باآسانی مل سکتا ہے۔

ایک درہم میں کیریمل کسٹرڈ سے لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے۔

قلم جیسی عظیم نعمت محض ایک درہم میں حاصل کی جاسکتی ہے۔

پریٹزلز نامی اسنیک کا پورا پیکٹ محض ایک درہم میں ملتا ہے۔

مختلف مقامات پر لگی کینڈی مشینوں سے ببل گم بھی خریدی جاسکتی ہے۔

بہت سے فوڈ آؤٹ لیٹ ایک درہم میں مایونیز کا پیکٹ فراہم کرتے ہیں۔

ایک درہم میں دبئی میں آپ سوپ کا پیالہ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

اگر آپ اپنے بچپن کو یہ کرنے کے موڈ میں ہیں تو ایک درہم میں آپ لالی پاپ خرید سکتےہیں۔

صرف ایک درہم دے کر دبئی میں چہرے کے لئے وائپس یا خوشبو والے گیلے ٹشوز کاپیکٹ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

اگر آپ کسی متوسط درجے کی دوکان کا رخ کرتے ہیں تو ایک درہم میں آپ سی وی کا پرنٹ آؤٹ بھی نکال سکتے ہیں۔

کیا آپ دہی کے شوقین ہیں تو یہ بھی ایک درہم میں دستیاب ہے۔

جی ہاں ! ایک درہم میں ’چوکی چوکی‘ نامی چاکلیٹ بھی باآسانی مل جاتی ہے۔

کویک کویک نامی ابلے ہوئے انڈے پر مشتمل فلپائینی ڈش بھی ایک درہم میں حاصل کی جاسکتی ہے۔

اگر آپ کو ٹماٹر کی ضرورت ہے تووہ بھی ایک درہم میں دستیاب ہے۔

آپ نے کبھی کیلے کا پتا خریدا ہے ‘ اگر نہیں تو آج ہی دبئی میں ایک درہم میں کیلے کا پتا حاصل کریں۔

صرف ایک درہم خرچ کرکے آپ مٹھی بھر مونگ پھلی بھی خرید سکتے ہیں۔

کیا آپ کمزوری محسوس کررہے ہیں تو ایک درہم میں گلوکوز بسکٹ خرید کر توانائی بحال کریں۔

سفید چاکلیٹ کھائی ہے کبھی ‘ اگر نہیں تو ابھی اٹھئیے ۔ ایک درہم میں سفید چاکلیٹ آپ کا انتظار کررہی ہے۔

بھنے ہوئے بیج اکثر وقت گزاری کا بہترین ذریعہ ہوتے ہیں‘ اگر آپ کو کہیں وقت گزارنا ہے تو اس کی قیمت بھی ایک درہم ہی ہے۔

توانائی کے حصول کے لیے سریع الاثر کینو بھی ایک درہم میں باآسانی مل جاتا ہے۔

کھانا بنانے کے لیے ہرا دھنیا ‘ پودینہ اور اسی نوعیت کی دیگر مقامی نبادات اورسبزیاں بھی ایک درہم میں آپ کے کھانوں کی لذت بڑھا سکتی ہیں۔

یہی نہیں بلکہ صرف ایک درہم میں آپ ادرک خرید کر اپنے روایتی کھانوں کا سواد دو بالا کرسکتے ہیں۔

ایک درہم میں کیلا باآسانی دبئی کی مارکیٹ میں دستیاب ہے۔

کیا آپ کو کارٹن پیپر چاہئے؟ جس سے آپ کوئی بھی آرائشی شے تشکیل دے سکیں؟ اگرہاں تو نکالیے ایک درہم۔

ایک درہم میں عرب کی سب سے اہم غذا حاصل کی جاسکتی ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ دبئی میں آج بھی جیلی ایک درہم میں دستیاب ہے۔

صبح پراٹھا کھانے والے افراد مزید ایک درہم خرچ کرکے اپنے لیے شام میں روٹی حاصل کرسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -