تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت کرنے والوں کیلیے اچھی خبر

دبئی میں جاری ایکسپو 2020 میں شرکت کرنے والے لوگوں کے لیے اچھی خبر آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دبئی ایکسپو میں آج شاندار فائر ورکس کا اہتمام کیا گیا ہے، فائر ورکس شو یو اے کے وقت کے مطابق آج شام 7 بجکر 25 منٹ پر ہوگا۔

ایکسپو 2020 میں کل 2 دسمبر کو انٹری فری ہوگی۔

ایونٹ کے منتظمین کی جانب سے حالیہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ مقامی شہری اور تمام مہمان 2 دسمبر کو مفت ایکسپو کا دورہ کر سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ اپنے موجود ٹکٹس یا پھر فری میں بھی متعین کردہ دن میں ایکسپو میں فری انٹری لے سکتے ہیں، تاہم انہیں کوویڈ-19 سے متعلق اقدامات پر عملدرآمد کرنا ہوگا ۔

بتایا گیا ہے کہ دبئی ایکسپو 2020 آنے والے 18 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کو اپنی ویکسینیشن یا پھر 72 گھنٹوں کے دوران کیے گئے پی سی آر ٹیسٹ کا ثبوت دینا ہوگا۔

واضح رہے کہ اس اعلیٰ معیار کے عالمی طرز کے ایونٹ میں یو اے ای کی گولڈن جوبلی بھی منائی جائے گی۔

خیال رہے کہ ورلڈ ایکسپو کا 2020 کا ایونٹ کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے ایک سال کی تاخیر کے بعد اکتوبر 2021 میں دبئی میں شروع ہوا جو کہ مارچ 2022 تک جاری رہے گا۔

Comments

- Advertisement -