تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

دبئی ایکسپو 2020 : شاندار نمائش نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

دبئی : ایکسپو2020 کے اسپیس ویک، موسیقی اور ثقافتی پرفارمنس کے شاندار پروگرام، ویک اینڈ پر طویل عوامی تعطیلات اور اسکولوں میں وسط دورانیہ کی تعطیلات کے باعث ایکسپو2020 دبئی میں پہلے 24دنوں میں آنے والوں کی تعداد 14لاکھ 71ہزار314 رہی۔

ایلون مسک سے لے کر جیف بیزوس تک، حال ہی میں دنیا کی مستقبل کی بڑی سرمایہ کاری کے حوالے سے خلائی شعبہ سامنے آیا ہے۔

اس حوالے سے دبئی چیمبر آف کامرس، متحدہ عرب امارات کی خلائی ایجنسی اور محمد بن راشد اسپیس سینٹر نے اس کلیدی شعبے کی کمرشلائزیشن کی طرف سے پیش کردہ چیلنجز اور مواقع پر بات چیت کا ایک سلسلہ شروع کیا۔

خلائی ہفتہ کے دوران خلائی کچرے کے اثرات، صنعت کی حالیہ تکنیکی ترقی اور بیرونی خلاء کے حوالے سے نمایاں ہونے والی خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد جیسے اہم موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔

اسی تھیم پر مبنی ہفتہ میں بھی عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، جہاں شرکاء کو نیبولا میوزک، ستاروں کی چمک اور متحدہ عرب امارات کے خلا میں جانے والے پہلے خلاباز ھزاع المنصوری اور پہلی خاتون اماراتی خلاباز نورا المطروشی کے خیالات سننے کا موقع ملا۔

متحدہ عرب امارات کی ایروبیٹک ڈسپلے ٹیم اورسعودی فالکنز نے ایکسپو سائٹ کے اوپر آسمان پر شاندار فضائی کرتبوں کا مظاہرہ کیا، ایکسپو کا دورہ کرنے والوں میں ایک چوتھائی تعداد اسکول کے بچوں کی رہی۔

جہاں ان کے لئے راجستھان رائلز کی جانب سے کوچنگ پروگرام اور مانچسٹر سٹی کے کوچز کی میزبانی میں ٹرن اپ اینڈ پلے فٹ بال سیشن سمیت متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔

طویل ویک اینڈ میں ایکسپو 2020 کی آل فیمیل فردوس آرکسٹرا کے پروگرام میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ویک اینڈ کے برطانوی سنگر سامی یوسف نے بھی شاندار فن کا مظاہرہ کیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

تاریخ کے کامیاب ترین عرب فنکاروں میں سے ایک عراقی میگاسٹار كاظم الساهر نے ایکسپو2020 دبئی کی شاندار Infinite Nightsسیریز کا آغاز کیا۔ لیٹ نائٹس @ ایکسپو سیریز کے تحت شامی موسیقار، نغمہ نگار اور پروڈیوسر ایاد رماوی نے بھی پرفارم کیا۔

Comments

- Advertisement -