تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

دبئی ایکسپو 2020 کی رنگا رنگ تقاریب آج رات سے شروع ہوں گی

آج رات دنیا کے سب سے بڑے تجارتی میلے دبئی ایکسپو 2020 کا شاندار افتتاح ہونے جارہا ہے جو 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق تجارتی میلے کے ساتھ سیاحوں اور اماراتی شہریوں کے لئے مختلف پروگرام وضع کئے جارہے ہیں، جن کی تفصیلات گاہے بہ گاہے منظر عام پر آرہی ہے۔

دبئی ایکسپو 2020 کی افتتاحی تقریب کو متحدہ عرب امارات میں 430 سے زائد مقامات پر براہ راست نشر کیا جائے گا تاکہ ہر ایک کو اس شاندار تقریب میں شرکت کا موقع ملے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ افتتاحی تقریب کی رات دبئی میں آتش بازی کے تین شاندار مظاہرے ہوں گے۔

دنیا کے کسی بھی جگہ سے ناظرین عالمی لائیو اسٹریم کے ذریعے شام کی تقریب میں شامل ہو سکتے ہیں۔

یہ پروگرام virtualexpo.world ، https://virtualexpo.world/ ،http://www.expo2020.com/tv پر بھی نشر کیا جائے گا۔

عالمی نمائش میں 190 سے زائد ممالک شریک ہوں گے، جو موسمیاتی تبدیلی، انسانی رہائش گاہوں کو زیادہ پائیدار بنانے، ڈیجیٹل تقسیم ختم کرنے، تعلیم کا مساوی حق اور صحت جیسے اہم عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

دبئی ایکسپو 2020 کے دوران چار منزلہ اماراتی پویلین ہوائی جہاز کے ونگز کے طرز پر تعمیر کیا گیا ہے، جس میں سائنس و ٹینکنالوجی کے ہوائی سفر پر آئندہ 50 سال میں ہونے والے اثرات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -