تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

دبئی : منشیات استعمال کرنے کے جرم میں سوڈانی طالبہ کو 10 برس قید

دبئی : عدالت نے منشیات کیس کی سماعت کرتے ہوئے 24 سالہ سوڈانی طالبہ کو منشیات استعمال اور فروخت کرنے کے جرم میں 10 برس قید اور  ملک بدر کرنے کی سزا سنادی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے کورٹ نے بدھ کے روز منشیات کیس کی سماعت کرتے ہوئے ایک لڑکی کو منشیات استعمال کرنے اور فروخت کرنے کے جرم میں 10 برس قید کی سزا سنائی ہے۔

دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ 24 سالہ سوڈانی طالبہ پر الزام تھا کہ وہ نشہ آور ادویات، کرسٹل اور دیگر اقسام کی نشہ آور اشیاء کا استعمال کرتی ہے۔

پولیس نے میڈیا اداروں کو بتایا کہ مذکورہ لڑکی کو عدالت میں تین اقسام کی منشیات استعمال کرنے اور اپنے گھر میں رکھنے اور فروخت کرنے کے جرم میں سزا سنائی ہے۔

عدالت نے سوڈانی طالبہ کو 50 ہزار درہم جرمانہ ادا کرنے، 10 برس میں جیل میں قید بامشقت گزارنے کے بعد ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ نشی سوڈانی طالبہ کو سیکیورٹی اداروں نے رواں برس 14 فروری کو دبئی کے علاقے البرشا سے گرفتار کیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ عدالت نے طالبہ کو حراست میں لیے جانے کے بعد ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا تھا، منشیات استعمال کرنے کی رپورٹ مثبت آئی، جس کے بعد عدالت نے لڑکی کو ٹرائل پر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

پولیس نے غیر ملکی خبر رساں اداروں کو بتایا کہ مذکورہ سوڈانی طالبہ کے گھر سے 0.1 گرام مقدار میں ماریجوانا (نشہ آور اشیاء) برآمد ہوئی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -