موسم سرما قریب آتے ہی دبئی کی کمیونٹی کو صحت مند طرز زندگی اپنانے کی ترغیب دینے کے لئے دبئی فٹنس چیلنج کا اعلان کردیا گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کا ”فٹنس چیلنج“ وہ بہترین اقدام ہے، جو روزانہ آدھے گھنٹے کی ورزش کے ذریعے کمیونٹی کو صحت مند طرز زندگی اپنانے کی طرف راغب کرتا ہے۔
2017 میں شرع کیا گیا دبئی فٹنس چیلنج ایک سالانہ جامع فٹنس تحریک ہے جو دبئی کے مضبوط کھیلوں اور فٹنس انفرانسٹرکچر کو نمایاں کرتی ہے، جو رہائشیوں کو دیرپا صحت مند عادات کو اپنانے کی ترغیب دیتی ہے۔
سرگرمیوں اور واقعات کا ایک ایکشن سے بھرپور کلینڈر کمیونٹی کو اپنے مقاصد حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے اور ان کی زندگی میں کافی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔
پچھلے سال کے ایڈیشن میں 2.2 ملین شرکاء کی ریکارڈ تعداد دیکھی گئی، جس میں شیخ زید روڈ پر نمایاں فلیگ شپ ایونٹس نے دبئی رائیڈ کے لئے 35,000 سائیکل سواروں اور دبئی رن کے لئے 193,000رنرز کو راغب کیا۔
اگلے چند ہفتوں میں فٹنس چیلنج کو لے کر حکام تقریبات، سرگرمیوں اور اقدامات کے لئے کیلنڈر کے بارے میں مزید تفصیلات جاری کریں گے، جن میں یہ تفصیل بھی ہوگی کہ اس سال کے چیلنج کے لئے کیسے رجسٹر ہونا ہے۔
اس سال دبئی کی رائیڈ اتوار، 12نومبر کو ہوگی، جبکہ دبئی رن اتوار 26نومبر کو اختتام کرے گی، دونوں ایونٹس میں شائقین دبئی کے مشہور مقام شیخ زید روڈ پر دوڑتے، چلتے یا سائیکل کرتے نظر آئیں گے۔