تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

دبئی میں مشتبہ ڈرون کی سرگرمی سے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازیں متاثر

ابوظبی : دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک مشتبہ بغیر پائیلٹ طیارے کی سرگرمی کی وجہ سے مختصر وقت کے لیے پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکام نے بتایاکہ ڈرون کی وجہ سے دو آنے والی پروازوں کا رخ موڑا گیا ہے اور میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا کہ ان طیاروں کو ہمسایہ امارت شارجہ کے ایک چھوٹے ہوائی اڈے پر اتار لیا گیا ہے۔

دبئی ائیر پورٹس کے ترجمان نے ایک بیان میں اس واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ دبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے والی پروازیں مشتبہ ڈرون سرگرمی کی وجہ سے متاثر ہوئیں۔

واضح رہے کہ دبئی کے اس ہوائی اڈے پر حالیہ برسوں کے دوران میں تفریحی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے ڈرون کی وجہ سے متعدد مرتبہ پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔

ایسا آخری واقعہ فروری میں پیش آیا تھاتاہم یہ نیا واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے کہ جب سعودی عرب پر حملوں کے لیے فوجی ڈرونز استعمال کیے جارہے ہیں اور چودہ ستمبر کو سعودی آرامکو کی تیل کی دو تنصیبات پر ڈرون سے حملہ کیا گیا تھا۔

ایران کے حمایت یافتہ یمن کے حوثی شیعہ باغیوں نے گذشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات میں فوجی اہداف کو فوجی ڈرون حملوں میں نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔

متحدہ عرب امارات یمن میں قانونی حکومت کی حمایت میں حوثی باغیوں کے خلاف جنگ آزما عرب اتحاد کا اہم رکن ملک ہے۔

Comments

- Advertisement -