متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے دبئی کو بھارت کے شہر ممبئی سے جوڑنے کے لئے زیر آب ٹرین چلانے کا ایک منصوبہ بنایا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ 1,200 میل (2,000 کلومیٹر) کا سفر دونوں شہروں کے درمیان نہ صرف لوگوں کے لیے بلکہ پانی اور تیل سمیت مختلف اشیا کے لیے بھی ایک منفرد نقل و حمل کا ذریعہ ثابت ہوگا۔
یو اے ای کا نیشنل ایڈوائزر بیورو زیر آب ریلوے کے لیے ایک قابل عمل خاکہ تیار کرنے اور اس طرح کی کوشش کے لیے درکار ٹرین کی قسم کا تعین کرنے پر کا ربند ہے اور اس حوالے سے کوششوں کو تیز کردیا گیا ہے۔
یو اے ای اور بھارت کے درمیان مضبوط اور قریبی تعلقات ہیں، اس کے علاوہ اس زیر آب ٹرین کی تعمیر میں دبئی کی دلچسپی کی حوصلہ افزائی کرنے والی اضافی وجوہات ہوسکتی ہیں۔
حالیہ برسوں کی اگر بات کی جائے تو سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں ٹیکنالوجی، تعمیرات اور بنیادی ڈھانچے میں متحدہ عرب امارات کے لبے کے لیے ایک چیلنجر کے طور پرسامنے آیا ہے۔
سعودی عرب اپنے بڑے منصوبے، جیسے کہ نیوم پراجیکٹ جس میں LINE کی خاصیت ہے، ایک بڑا شہر جو صحرا سے سمندر تک پھیلا ہوا ہے، کو اچھی طرح سے فنڈز فراہم کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی تکنیکی اور بنیادی ڈھانچے کی خواہشات کا مقابلہ کر رہا ہے۔