دبئی میں کرایہ داروں کی سہولت کے لیے ’فلیکسی رینٹ‘ اسکیم کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں کرایہ داروں کے لیے ماہانہ اقساط پر کریہ ادا کرنے کے لیے اسکیم شروع کی گئی ہے۔
یہ منصوبہ 12 رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کے ساتھ شراکت میں شروع کیا گیا ہے۔
اماراتی سرکاری میڈیا کے مطابق کرائےکی کل رقم تبدیل نہیں ہوگی، صرف ادائیگی کا طریقہ مختلف ہوگا۔ اسکیم کے تحت کرایہ دار کرایہ ماہانہ اقساط، ایک یا دو چیکس یا کارڈ سے ادا کر سکتے ہیں۔
یہ پڑھیں: دبئی جانا مزید آسان ہوگیا، ویزا کے حوالے سے بڑی پیشکش
بعض صورتوں میں ادائیگی میں رعایتی مدت، سالانہ اضافہ معاف کرنے کی اجازت بھی دی جا سکتی ہے، باؤنس چیک کی فیس بھی اس اسکیم کے تحت ختم کر دی جائے گی۔
اماراتی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ اسکیم نئے اور تجدید شدہ دونوں کرایہ ناموں پر لاگو ہوگی۔
اہم بات یہ ہے کہ یہ اسکیم ناصرف نئے کرایہ داروں کے لیے بلکہ موجودہ رہائشیوں کے لیے بھی دستیاب ہے۔ جو لوگ فی الحال سالانہ یا ایک سے زیادہ چیک کنٹریکٹس کے تحت کرایہ پر لے رہے ہیں وہ حصہ لینے والے مالک مکانوں اور پراپرٹی مینجمنٹ کمپنیوں سے رابطہ کر سکتے ہیں کہ آیا ان کی ادائیگی کے انتظامات کو فلیکسی رینٹ فریم ورک کے تحت نظر ثانی کی جا سکتی ہے۔


