اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

دبئی میں رہنے والے پاکستانیوں کے لئے 3 ہزار درہم سے زائد کے انعامات حاصل کرنے کا موقع

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: دبئی میں نیا انعامی پروگرام متعارف کرا دیا گیا ، جس کے تحت بیرونِ ملک سے مہمان بلانے پر 3 ہزار درہم سے زائد مراعات ملیں گی

تفصیلات کے مطابق دبئی ڈیپارٹمنٹ آف اکانومی اینڈ ٹورازم نے "A Dubai Invite” کے نام سے نیا سٹی ایمبیسیڈر پروگرام متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت متحدہ عرب امارات کے شہری اور رہائشی بیرونِ ملک سے اپنے دوستوں یا رشتہ داروں کو دبئی مدعو کرنے پر 3 ہزار درہم سے زائد مالیت کے انعامات حاصل کر سکیں گے۔

محکمےنے بتایا کہ یہ سہولت ان مہمانوں کے لیے ہوگی جو 20 جولائی سے 31 اکتوبر 2026 کے درمیان فضائی، زمینی یا بحری راستے سے دبئی پہنچیں گے۔

پروگرام میں شرکت کے لیے یو اے ای کے رہائشی یا شہری، جن کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہو اور جن کے پاس درست ایمریٹس آئی ڈی ہو، اپنے مہمانوں کی آمد سے قبل آن لائن فارم کے ذریعے ان کی رجسٹریشن کریں گے۔

ہر درخواست گزار ایک وقت میں پانچ مہمانوں کو نامزد کر سکتا ہے، جبکہ مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ تین ریوارڈ پیکجز حاصل کیے جا سکیں گے۔

محکمے نے مزید بتایا کہ مہمانوں کی آمد کی تصدیق خودکار طریقے سے ہوگی، جس کے بعد 72 گھنٹوں کے اندر میزبان کو ای میل کے ذریعے ریوارڈ پیکج بھیج دیا جائے گا۔ یہ مراعات 31 دسمبر 2026 تک قابلِ استعمال ہوں گی۔

ریوارڈ پیکج میں ہوٹل میں قیام، ریسٹورنٹس، سیاحتی مقامات، لائف اسٹائل سروسز اور دیگر خصوصی آفرز شامل ہیں، جن میں کئی معروف برانڈز بھی شریک ہیں۔

ڈی ای ٹی نے واضح کیا ہے کہ یہ پروگرام ویزے کی سہولت فراہم نہیں کرتا، اس لیے مہمانوں کو ضرورت کے مطابق اپنا ویزا خود حاصل کرنا ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں