تازہ ترین

دبئی: روک ٹوک کرنے پر بیٹی کا والد پر تشدد

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست میں باپ نے بیٹی کی جانب سے کیے جانے والے حملے کے بعد پولیس کو طلب کرلیا۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے رہائشی شہری نے پولیس ہیلپ لائن پر اطلاع دی کہ میری بیٹی نے جھگڑے کے دوران مجھ پر حملہ کیا جس کی وجہ سے میرا پیر زخمی ہوگیا۔

دبئی پولیس کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر عارف عہلی کا کہنا تھا کہ ایشیا سے تعلق رکھنے والے پولیس سے تحفظ کی بھیک مانگتے ہوئے بتایا کہ 16 سالہ بیٹی نے اُسے جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا اور مغلظات بکیں۔

پولیس کے مطابق بیٹی کی جانب سے کیے جانے والے حملے کے بعد متاثرہ شخص بہت ہی مشکل میں تھا، کیونکہ اُس کے گھر کے اخراجات اہلیہ برداشت کرتیں اور وہی بچی کی ضروریات بھی پوری کرتی ہیں۔

دبئی پولیس کے مطابق لڑکی دبئی کے ہائی اسکول میں زیر تعلیم ہے، جس نے دوران تفتیش بتایا کہ گھر دیر سے آنے پر والد روک ٹوک کرتے ہیں جو اُسے سخت ناپسند ہے۔

سوشل سپورٹ سیکشن کی پولیس آفیسر فاطمہ الخندی کا کہنا تھا کہ لڑکی نے یہ بھی بتایا کہ اُس کے والد نے بیٹی کے موبائل استعمال کرنے پر پابندی عائد کی اور اُس کے رات گئے گھر سے باہر رہنے پر بھی سختی کی۔لڑکی نے بات نہ ماننے پر اپنے والد کے منہ پر لات ماری اور اُنہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق اس سے قبل لڑکی کی جانب سے والدین کے خلاف شکایت درج کرائی جاچکی ہے جس میں اُس نے بتایا تھا کہ والدین اُس کی خواہشات پوری نہیں کرتے اور اُسے ظلم کا نشانہ بناتے ہیں۔

دبوئی پولیس نے لڑکے کا بیان لینے کے بعد اُسے ذہنی تربیت کے لیے ڈاکٹر کے پاس بھیج دیا۔

Comments

- Advertisement -