تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

دبئی، افواہیں پھیلانے والا شخص گرفتار

دبئی: متحدہ عرب امارات کی پولیس نے جعلی خبریں اور افواہیں پھیلانے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے شخص کا تعلق ایشیا سے ہے جو سوشل میڈیا پر جعلی خبریں پھیلا کر عوام کو خوف زدہ کررہا تھا۔

پولیس نے مذکورہ شخص کو جمعے کے روز اُس کے گھر سے گرفتار کیا۔ حراست میں لیے جانے والے شخص نے سماجی رابطے کی ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر کرونا کے حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ دبئی کے علاقے نیف میں پولیس کی گاڑی کے ساتھ موجود تھا۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس ، دبئی کے ولی عہد کا عوام کے نام اہم پیغام

یاد رہے کہ اس سے قبل دبئی پولیس شہریوں کو خبردار کرچکی ہے کہ افواہیں پھیلانا سائبر کرائم فیڈرل قانون کے آرٹیکل 198 کے تحت سنگین جرم ہے اور جو بھی شخص اس کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا اُسے ایک سال قید اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

دبئی پولیس نے شہریوں سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ خبریں پھیلانے والے عناصر پر نظر رکھیں اور ایسے لوگوں کی آئی سروس، ای کرائم پلیٹ فارم یا پولیس ویب سائٹ کی ایپ پر شکایت درج کرائیں۔

Comments

- Advertisement -