تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

دبئی پولیس نے ایک بار پھر اپنی قابلیت ثابت کر دی

دبئی پولیس نے اپنی قابلیت اور صلاحیت کو ایک بار پھر ثابت کرتے ہوئے سیاح کا کھویا ہوا ہیرا تلاش کر کے مالکن کے حوالے کر دیا۔

گلف نیوز کے مطابق دبئی پولیس نے برطانوی سیاح کا گمشدہ ہیرا 48 گھنٹوں میں ڈھونڈ لیا۔ خاتون سیاح نے رپورٹ درج کروائی کے اس کا ہیرا سفر کے دوران کہیں کھو گیا اور تلاش کرنے کی کوشش کے باوجود بھی نہیں ملا۔

ڈئرایکٹر ٹیورسٹ ڈیپارٹمنٹ دبئی پولیس کرنل ڈاکٹر مبارک سعید کا کہنا ہے کہ رپورٹ پر پولیس نے فوری ایکشن شروع کیا اور دستیاب معلومات کی بنیاد پر قیمتی چیز کی تلاش شروع کی گئی۔

پولیس نے اس ٹیکسی ڈرائیور کو سمن جاری کر کے بلایا اور معاملے کی تفصیل پوچھی تو اس نے لاعملی کا اظہار کر دیا، سیاح خاتون کے بعد جس خاتون نے ٹیکسی میں سفر کیا اسے پولیس نے تلاش کیا اور پوچھ گچھ کی۔

خاتون نے بتایا کہ اسے ٹیکسی سے ایک پتھر ملا جو اس نے رکھ لیا لیکن یہ معلوم نہیں تھا کہ یہ چھوٹا سا پتھر اتنا قیمتی ہے۔پولیس نے ہیرا برآمد کر کے اصل مالکن کےسپرد کر دیا۔

کرنل مبارک کا کہنا ہے کہ دبئی پولیس کا مقصد سیاحوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا اور ان کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

Comments

- Advertisement -